Thursday, November 21, 2024, 6:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جو پولیس افسران کرائم کنٹرول نہیں کرپارہے ان کو گھر بھیجا جائے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

جو پولیس افسران کرائم کنٹرول نہیں کرپارہے ان کو گھر بھیجا جائے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں بڑھتے جرائم پر نگراں جسٹس (ر) برہم، رپورٹ طلب

by NWMNewsDesk
0 comment

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران جرائم رپورٹ پر برہم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ 24 گھنٹے کے دوران جرائم رپورٹ پر برہم ہوگئے،آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر سے 10 موٹرسائیکل چوری، 18 چھینی گئی، 24 گھنٹوں میں 5 گاڑیاں چوری، 3 افراد قتل اور 17 زخمی ہوئے، صورتحال سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے پولیس کی کرائم کنٹرول پر توجہ نہیں۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے ہدایت کی کہ 24 گھنٹوں میں پولیس نے کتنے کرمنلز پکڑے اور کتنی پیٹرولنگ کی؟رپورٹ دی جائے، ایس ایچ اوز سمیت جو پولیس افسران کرائم کنٹرول نہیں کر پارہے ان کو گھر بھیجیں، شہر کو اچھے پولیس افسران کی ضرورت ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024