پاک فوج نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کو مسترد کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی حدود میں کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے ایک ’کمانڈر‘ کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ ’سوشل میڈیا اور کچھ غیر ملکی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں کہ ایرانی فورسز نے جیش العدل کے ایک کمانڈر کو پاکستانی سرزمین پر ہلاک کر دیا ہے، پاکستانی سرزمین پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا‘۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے سیکیورٹی فورسز نے 23 فروری کو دہشت گرد تنظیم جیش العدل سے وابستہ عسکریت پسند اسماعیل شاہ بخش کو ایک کارروائی کے دوران پاکستانی حدود میں ہلاک کر دیا ہے۔