Thursday, November 21, 2024, 1:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ نے ایمازون کے 10 ارب ڈالر کے حصص فروخت کر دیئے

جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ نے ایمازون کے 10 ارب ڈالر کے حصص فروخت کر دیئے

گزشتہ سال ای کامرس کمپنی کے 65 ملین شئیرز فروخت کیے گئے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میک کینزی سکاٹ نے ایمازون کے 10 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردیئے۔

جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ای کامرس کمپنی کے 65 ملین شئیرز فروخت کیے گئے تھے۔

رپورٹ میں ایک فائلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ای کامرس میں ایمازون کے حصص کا تقریبا 25 فیصد ہے اور ایمازون کی جمعہ کی اختتامی قیمت کے مطابق ان فروخت شدہ شئیرز کی قیمت 10٫4 بلین ڈالر ہوگی۔

بیزوس سے 2019 میں طلاق لینے کے بعد میکنزی سکاٹ نے ایمازون کا 4 فیصد حصص لیا تھا۔

banner

اس حصص کی مالیت 36 بلین ڈالر تھی جس کے بعد میکنزی دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئی تھیں۔ طلاق کے بعد سکاٹ نے اپنی آدھی دولت عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024