Monday, June 2, 2025, 10:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جیل حکام کا عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار، جواب عدالت میں جمع

جیل حکام کا عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار، جواب عدالت میں جمع

عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اٹک جیل میں بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کے معاملے میں جیل سپرنٹنڈنٹ نے جواب خصوصی عدالت میں جمع کرادیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ جیل قوانین اجازت نہیں دیتے، اس لیے ٹیلیفونک گفتگو نہیں کروائی جاسکتی، قوانین کے مطابق سیکرٹ ایکٹ کےملزمان کو ٹیلیفون کی سہولت نہیں لہٰذا ٹیلیفون سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کا خط بھی عدالت میں جمع کروایا جس میں کہا گیا ہےکہ پریزنرز قوانین 1978 کے مطابق قیدیوں کو بیرون ملک ٹیلیفون پر بات کی اجازت نہیں۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے جواب پر 18 ستمبر کو دلائل طلب کر لیے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024