Saturday, May 31, 2025, 1:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جیل یا ہوٹل؟ عمران خان کو جیل میں دیسی چکن دینے کے لئے اکاؤنٹ میں 79 ہزار روپے جمع

جیل یا ہوٹل؟ عمران خان کو جیل میں دیسی چکن دینے کے لئے اکاؤنٹ میں 79 ہزار روپے جمع

دو انڈے، روٹی اور دہی روزانہ ناشتے میں لازمی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل میں کھانے کے لیے دیسی چکن دینے کے لیے ان کے اکاؤنٹ میں 79ہزار روپے جمع کروائے گئے ہیں۔

جیل میں بطور قیدی عمران خان کے اکاؤنٹ میں پہلے 50 ہزار اور دوسری مرتبہ 29 ہزار روپے جمع کروائے گئے، یہ رقم چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جیل حکام نے کچھ روز قبل عمران خان کے ساتھ کھانے کا مینیو طے کیا تھا۔

چئیرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ انہیں صبح ناشتے میں دو انڈے، روٹی اور ان کے ساتھ دہی لازمی دیا جائے، دوپہر اور رات کے وقت روٹی کے ساتھ مختلف دالیں اور سبزیاں ہیں۔

banner

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے کہہ رکھا ہے کہ کھانے میں دیسی چکن انہیں اس دن دیا جائے جس دن وہ اسکا کہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کے لیے جیل مینیو میں ہفتے میں 4دن چکن ہوتا ہےلیکن پی ٹی آئی چیئرمین نے برائلر چکن دینے سے منع کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو پچھلے 15روز میں کھانے میں دو مرتبہ دیسی چکن دیا گیا ہے جس پر 8 ہزار سے زائد خرچ ہوئے جو ان کے اکاؤنٹ سے کاٹے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024