Sunday, December 22, 2024, 9:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جینک سنر نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جینک سنر نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جینک سنر نے دوگھنٹے کے مقابلے کے بعد حریف روسی ڈینیئل مدویدیف کو شکست دی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے عمدہ کارکردگی کی بدولت روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف کو فائنل میں ہرا کر چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف کو ٹائی بریک پر 6-7(2-7) اور 6-7(2-7) سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

جینک سنر نے دوگھنٹے کے مقابلے کے بعد حریف روسی ڈینیئل مدویدیف کو شکست دی۔

اطالوی فاتح کھلاڑی جینک سنر نے اس سے قبل ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہسپانوی کارلوس الکاراز کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

banner

اطالوی ٹینس سٹار کا 2019 کے بعد اس طرح کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جو انہوں نے جیتا ہے ، اس فتح کے بعد جینک سنر کے کیریئر اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ رواں سیزن میں انہوں نے تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024