Monday, June 9, 2025, 5:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر چیئرمین نادرا مقرر

حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر چیئرمین نادرا مقرر

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر جی ایچ کیو میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی تعینات ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) مقرر کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے منظوری چیئرمین نادرا کیلئے وزارت داخلہ کی سمری پر3 ناموں میں سےدی، سلیکشن کمیٹی نے نادرا کے چیئرمین کیلئے 3 بہترین امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے تھے۔

banner

ذرائع نے بتایاکہ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر جی ایچ کیو میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی تعینات ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا، انہیں تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق مقالے پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے این ڈی یو واشنگٹن سے نیشنل ریسورس اسٹریٹیجی میں ایم ایس کیا اور وہ اس وقت نسٹ اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024