Tuesday, April 1, 2025, 1:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حراست میں زبردستی حجاب ہٹانےکاکیس: نیویارک انتظامیہ مسلم خواتین کو 17.5 ملین ڈالر اداکریگی

حراست میں زبردستی حجاب ہٹانےکاکیس: نیویارک انتظامیہ مسلم خواتین کو 17.5 ملین ڈالر اداکریگی

دونوں امریکی مسلمان خواتین کی جانب سے یہ درخواست سال 2018 میں دائر کی گئی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی شہر نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے ایک عدالتی تصفیے کے تحت 2 امریکی مسلمان خواتین کو 17.5 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

خواتین کا موقف تھا کے پولیس نے دوران حراست ان کی تصاویر لینے کے لیے زبردستی ان کے حجاب اتروائے تھے جس سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔

دونوں امریکی مسلمان خواتین جمیلہ کلارک اور عروہ عزیز کی جانب سے یہ درخواست سال 2018 میں دائر کی گئی تھی۔

خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس کا یہ عمل ان کے لیے شرمناک تھا۔

banner

ایک خاتون نے کہا جب پولیس ان کا حجاب اتروا کر ان کی تصاویر لے رہی تھی تب انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے انہیں برہنہ کیا گیا ہو، ان کا کہنا تھا ان کے پاس بتانے کے لیے الفاظ نہیں کے یہ عمل ان کے لیے کتنا تکلیف دہ تھا۔

اس قانونی چارہ جوئی کے بعد نیویارک پولیس نے 2020 میں فیصلہ کیا تھا کہ دوران حراست تصاویر لینے کے دوران خواتین حجاب لے سکتی ہیں البتہ ان کے چہرے نظر آنے چاہئیں۔

دوسری جانب نیویارک شہر کے شعبہ قانون کے ترجمان نے اس قانونی تصفیےکو خوش آئین قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024