Thursday, September 19, 2024, 8:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لڑائی ختم کرنے کی فرانسیسی تجویز

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لڑائی ختم کرنے کی فرانسیسی تجویز

غزہ میں جارحیت روکنے تک اسرائیل سے بات نہیں ہوگی: حزب اللہ

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس نے بیروت کو ایک تحریری تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ تنازعہ ختم کرنا اور لبنان اور اسرائیل کے درمیان متنازعہ سرحد پر ایک تصفیے تک پہنچنا ہے۔

دستاویز میں حزب اللہ کے ایلیٹ یونٹ سمیت جنگجوؤں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرحد سے 10 کلومیٹر پیچھے ہٹ جائیں۔

تین مرحلوں پر مشتمل پلان میں ابتدائی طور پر 10 دن کی کشیدگی میں کمی کی تجویزشامل ہے۔

دستاویز میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ لبنانی مسلح گروہ سرحد کے قریب تمام عمارتوں اور تنصیبات کو منہدم کر دیں اور حزب اللہ کی فوجی کم از کم بارڈر سے 10 کلومیٹر دور چلی جائیں۔

banner

اس تجویز میں لبنانی فوج کے 15ہزار فوجیوں کو جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کے رہنما حسن فضل اللہ نے جنگ بندی کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جارحیت روکنے تک اسرائیل سے کسی بھی معاملے پر بات نہیں کریں گے۔

فضل اللہ نے مزید کہا، “دشمن شرائط عائد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

دونوں فریقوں کے درمیان تصادم کے آغاز کے بعد سے جنوبی لبنان میں کم از کم 230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت حزب اللہ کے جنگجو اور 28 عام شہریوں کی تھی، جن میں تین صحافی بھی شامل تھے۔

اسرائیلی جانب سےنے نو فوجیوں اور چھ شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024