Thursday, November 21, 2024, 8:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوا: جوبائیڈن

حسن نصر اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوا: جوبائیڈن

غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہونی چاہیے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کو اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دے دیا ۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ حسن نصراللہ اور حزب اللہ سیکڑوں امریکیوں کو ہلاک کرنے کے ذمہ دار تھے، حزب اللہ سربراہ کی موت سے ہزاروں امریکیوں، اسرائیلیوں اور لبنانی شہریوں کو انصاف ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہونی چاہیے

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ حزب اللہ، حماس، حوثیوں اوردوسرے ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف اسرائیل کے حق دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

banner

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کو مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے روکنے کیلئے خطے میں امریکی فوج کی طاقت کو مضبوط کریں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ غزہ اور لبنان میں جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع سے کم کرنا چاہتا ہے، یہ وقت ہے اسرائیل کو لاحق خطرات کو دور کرکے مشرق وسطیٰ میں استحکام قائم کیا جائے۔

دوسری جانب حسن نصراللہ کیہلاکت کے بعد امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورخطے میں ایران کی پراکسیز کو روکنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024