Thursday, November 14, 2024, 12:56 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حسینہ واجد کی پارٹی کے طلبا ونگ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی

حسینہ واجد کی پارٹی کے طلبا ونگ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی

وزارت نے بی سی ایل پر گذشتہ 15 سالوں میں بدانتظامی کا الزام لگایا گیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے طلبا ونگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش چھاترا لیگ (بی سی ایل) پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
وزارت نے بی سی ایل پر گذشتہ 15 سالوں میں بدانتظامی کا الزام لگایا جس میں تشدد، ہراساں کرنا اور عوامی وسائل کا استحصال شامل ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک گیر احتجاج کے دوران اس گروپ کی ’قوم کے خلاف سازشی، تباہ کن اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے ساتھ ساتھ مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں‘ کے شواہد موجود ہیں جنہوں نے حسینہ واجد کو انڈیا فرار ہونے پر مجبور کیا۔

بنگلہ دیش میں جولائی کے اوائل میں پبلک سیکٹر میں ملازمتوں کے کوٹے کے خلاف پرامن طلبا کی قیادت میں مظاہرے شروع ہوئے۔ دو ہفتوں کے بعد انہیں بی سی ایل کارکنوں کی مدد سے سکیورٹی فورسز کے پرتشدد کریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا جس میں اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق 600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

banner

اس تشدد کے نتیجے میں ملک گیر بغاوت ہوئی جس نے 5 اگست کو حسینہ واجد کو پڑوسی ملک انڈیا جانے پر مجبور کیا اور نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں ایک عبوری کابینہ نے چارج سنبھال لیا۔

عوامی لیگ کی طرف سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا کیونکہ اس کے بہت سے رہنماؤں کو بدامنی میں ان کے کردار کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024