Monday, June 9, 2025, 8:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حلب کے مرکزی بازار میں زوردار دھماکا، 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

حلب کے مرکزی بازار میں زوردار دھماکا، 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

کسی بھی تنظیم یا گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

شام کے شمالی صوبہ حلب کے ایک پُرہجوم بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترکیہ کی سرحد کے قریب صوبہ حلب کے قصبے عزاز کے مرکزی بازار میں بم دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

تاہم اب تک کسی بھی تنظیم یا گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

banner

دھماکے کے وقت بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو عید الفطر کے لیے خریداری میں مصروف تھی۔

شام میں رضاکارانہ امدادی گروپ، وائٹ ہیلمٹس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ عزاز قصبے پر ملیشیاؤں کی حکومت ہے جو ملک میں جاری خانہ جنگی میں شامی صدر بشار الاسد کی مخالفت کر رہی ہیں۔

شمال مغربی سرحدی علاقے کے اہم قصبے حالیہ برسوں میں اکثر بم دھماکوں کی زد میں رہے ہیں۔

2017 میں قصبے کے کورٹ ہاؤس کے باہر ایک کار بم دھماکے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024