Friday, November 22, 2024, 1:52 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہو سکتا ہے : جوبائیڈن

حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہو سکتا ہے : جوبائیڈن

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی 4مارچ سے ہوسکتی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی اگلے ہفتے کے اوائل میں نافذ العمل ہو سکتی ہے۔

نیو یارک میں ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کے بعد بائیڈن نے ایک سوال کے جواب میں عندیہ دیا کہ جنگ بندی اس ہفتے کے اختتام سے اگلے ہفتے کے آغاز کے دوران کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ فریقین کے درمیان معاہدے کے تحت لڑائی میں وقفہ ہو گا اور یرغمالوں کی رہائی بھی ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا، “میرے قومی سلامتی کے مشیر نے مجھے بتایا کہ ہم قریب ہیں۔ ہمارا کام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اگلے پیر تک ہم جنگ بندی کر لیں گے۔”

banner

اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک ہفتے کی جنگ بندی کے لیے بات چیت اس وقت جاری ہے تاکہ غزہ میں عسکریت پسند گروپ کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے لوگوں کی رہائی کی اجازت دی جا سکے جس کے بدلے میں اسرائیل سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

لڑائی میں چھ ہفتوں کے مجوزہ وقفے میں روزانہ سینکڑوں ٹرکوں کو غزہ میں اشد ضروری امداد پہنچانے کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔

مذاکرات کاروں کو 10 مارچ کے آس پاس مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آغاز کی ایک غیر سرکاری ڈیڈ لائن کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024