36
خبر رساں ادارے ”روئٹرز“ کا کہنا ہے کہ قطر اسرائیلی جیلوں سے 36 فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے میں قید اسرائیلی خواتین اور بچوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
ذرائع نے ایجنسی کو بتایا کہ ’مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں‘ لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
دوسری جانب چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا“ کا کہنا ہے کہ حماس نے قطر کو مطلع کیا ہے کہ اسے قابض اسرائیلی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر اعتراض نہیں ہے، جس میں تمام فلسطینی خواتین قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
ژنہوا نے بھی کہا کہ قطر حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے فوری تبادلے میں ثالثی کر رہا ہے۔