Friday, November 22, 2024, 1:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس پولٹیکل ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

حماس پولٹیکل ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

ملاقات میں مستقل امن کے لیے دو ریاستی حل پر تبادلہ خیال ہوا

by NWMNewsDesk
0 comment

ترک سفارتی ذرائع کے مطابق حماس کے قطر میں مقیم سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترک وزیر خارجہ سے ترکیہ میں ملاقات کی ہے۔ تین ماہ سے زائد عرصے میں ان کا یہ پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔

ہفتہ 20 جنوری کو حماس کے قطر میں مقیم سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات ترکیہ میں ناملعوم مقام پر کی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہنیہ اور فیدان کی اس ملاقات کے دوران ” غزہ میں انسانی امداد میں اضافے اور مستقل امن کے لیے دو ریاستی حل‘‘ پر بھی بات کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سات اکتوبر کو اسرائیل میں عسکریت پسند گروپ حماس کے حملوں کے نتیجے میں تقریباً 1ہزار 140 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

banner

حملوں کے جواب میں حماس کو تباہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری وسیع فوجی آپریشن، مسلسل بمباری اور زمینی کارروائی کے نتیجے می‍ں حماس کے زیر انتظام غزہ میں کم از کم 25ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچوں کی ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں لگ بھگ 132 یرغمالی اب بھی حماس کے قبضے میں ہیں۔ اسرائیلی اعداد وشمار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان 132 یرغمالیوں میں سے کم از کم 27 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مارے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024