فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کر دی
حماس کے ملٹری ونگ نے اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہفتے کی صبح 20 منٹ میں اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔ درجنوں عمارتیں راکٹوں کی زد میں آگئیں، جس سے جگہ جگہ آگ بھڑک اٹھی۔
Hamas claims to have fired 5,000 rockets towards Israel over the course of two hours
Multiple points of impact reported across the country pic.twitter.com/4Q435F0ono
— i24NEWS English (@i24NEWS_EN) October 7, 2023
رپورٹ کے مطابق جنگجو نے اسرائیلی شہروں میں داخل ہوکر سرحدی چھاؤنی پر بھی قبضہ کرلیا ہے ، آپریشن کے دوران درجنوں اسرائیلی فوجی قیدی بنا لیے گئے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے جاری ہیں جس میں صیہونی فوجیوں سمیت 200 اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔
🚨🚨BREAKING: Israeli Commander Nimrod Aloni has been captured by Hamas in the ongoing war#فلسطين #طوفان_الأقصى#arab #israel #حماس pic.twitter.com/ChhSmDKiJY
— Haider Saeed (@haidersaeedpti) October 7, 2023
حماس کے عسکری بازو عز الدین القسام کے کمانڈر محمد الضیف ابو خالد نے آپریشن الاقصی طوفان شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے ہیں، ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ بس بہت ہو چکا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں گھس گئے ہیں۔