اسرائیلی چیف آف اسٹاف ہرزی ہلیوی نے مروان عیسیٰ کو نصیرات میں زیرزمین ایک سرنگ کمپلیکس میں نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
وسطی غزہ میں نصیرات میں مروان عیسیٰ اور دیگر کارکنوں پر گذشتہ ہفتے کے فضائی حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی چیف آف اسٹاف ہرزی ہلیوی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے “حماس کے سینیر رہنماؤں پر حملہ کیا۔ حماس ان کی ہلاکتوں کو چھپانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے”۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق مروان عیسیٰ کو وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ میں ایک خفیہ مقام پر بیس ٹن وزنی بم گراکر ہلاک کیا گیا۔ حملے کو متعدد بار ملتوی کیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مروان کے قریب کوئی یرغمالی نہیں ہے۔ جبکہ فضائیہ نے تقریباً 20 ٹن بموں کا استعمال کیا، جس میں بنکر بسٹربم بھی شامل تھے۔
حماس کی جانب سے عزالدین القسام بریگیڈز کے ڈپٹی کمانڈر کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔