Saturday, November 23, 2024, 10:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف، اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مستعفی

حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف، اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مستعفی

اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون ہلیوا مستعفی ہو گئے۔

اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اہرون ہلیوا حماس کے 7 اکتوبر حملے کے بعد مستعفی ہونے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

banner

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جبکہ حماس نے 250 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024