Thursday, November 21, 2024, 11:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس کے لوگ عورتوں کو ملکہ سمجھتے ہیں: قید سے رہا ماں بیٹی کا انٹرویو

حماس کے لوگ عورتوں کو ملکہ سمجھتے ہیں: قید سے رہا ماں بیٹی کا انٹرویو

بمباری میں ہمیں بچاتے رہے، کہتے تھے آپ سے پہلے ہم مر جائیں گے: ماں بیٹی کی حماس کے حسن سلوک کی تعریف

by NWMNewsDesk
0 comment

القسام بریگیڈز کی قید سے رہا ہونے والی اسرائیلی ماں بیٹی بھی حماس کے حسن سلوک کی متعرف ہوگئیں۔

اسرائیلی خاندان نے 51 دن حماس کے مجاہدین کی قید میں گزارے اور حال ہی میں اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں ماں بیٹی نے مجاہدین کے حسن سلوک کی دل کھول کر تعریف کی۔

48 سالہ خاتون نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری میں وہ ہماری جانیں بچانے کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار تھے، وہ ڈھال بن کر اپنے جسموں کے ساتھ ہماری حفاظت کر رہے تھے، وہ ہمیں اسرائیلی فوج اور آگ سے بچا رہے تھے، ہم ان کیلئے بہت اہم تھے۔

خاتون کا کہنا تھاکہ حماس سے پوچھا کہ کیا وہ (اسرائیلی) ہمیں مارنے والے ہیں تو انہوں نے جواب میں کہا کہ آپ کے مرنے سے پہلے ہم مر جائیں گے۔

banner

انہوں نے مزید کہا کہ دوران قید ہمیں بالکل اکیلا نہیں چھوڑا گیا اور ہر لمحہ وہ ساتھ ہوتے تھے۔

اینکر نے خاتون سے قید کے دوران وقت گزارنے کا پوچھا تو الموگ گولڈسٹین نے بتایاکہ قید میں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتی تھی اور بیٹی ہر وقت ورزش کرتی تھی، دوران قید ایک مجاہد سے باکسنگ بھی کھیلی لیکن اس نے پہلے اپنے ہاتھ پر تولیہ رکھ لیا تھا۔

میزبان نے وجہ پوچھی تو خاتون کا کہنا تھاکہ وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں، عورتوں کو مقدس سمجھتے ہیں اور انہیں چھونا جائز نہیں ہے، وہ عورتوں سے ملکہ جیسا سلوک کرتے ہیں۔

خاتون نے بیٹوں کے حوالے سے بتایاکہ دوران قید بیٹے کھیلتے اور ڈرائنگ کرتے تھے، انھوں نے تاش کے کچھ گر بھی سکھائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024