Thursday, November 21, 2024, 3:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس نے یحیی سنوار کی ہلاکت کے بعد نئی قیادت کا اعلان کردیا

حماس نے یحیی سنوار کی ہلاکت کے بعد نئی قیادت کا اعلان کردیا

حماس نے تنظیم کی قیادت پانچ رکنی کمیٹی کے سپرد کردی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اپنی سربراہ یحیی سنوار کی ہلاکت کے بعد نئی قیادت کا اعلان کردیا۔

حماس نے یحییٰ السنوار کی جگہ نئے سربراہ کی تقرری فی الحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حماس نے اسماعیل ہانیہ اور یحیی سنوار سمیت اعلی جہادی رہنماؤں کی اسرائیلی حملوں میں پے درپے ہلاکتوں کے بعد پرانی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنظیم کی قیادت پانچ رکنی کمیٹی کے سپرد کردی ہے۔

حماس کی 5 رکنی کمیٹی میں خلیل الحیا، خالد مشعل، ظاہر جبرین، شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد درویش اور پانچویں نامعلوم شخصیت ہیں جن کا نام ابھی نہیں بتایا گیا۔ ان پانچ میں سے غزہ کے تین مقامی سربراہ اور دو دیگر عہدے دار شامل ہیں۔

banner

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے ذمہ دار خلیل الحیہ، مغربی کنارے کے ذمہ دار زاہر جبارین ، تنظیم کے امور خارجہ کے ذمہ دار خالد مشعل، مجلس شوریٰ کے سربراہ محمد درویش اور پانچویں رکن جو تنظیم کے سیاسی دفتر کے سیکرٹری جنرل ہیں جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

یہ تمام ذمہ داران قطر میں موجود ہیں جہاں حماس کا سیاسی دفتر قائم ہے۔

اس کمیٹی کو جنگی شوری کی حیثیت حاصل ہوگی اور مارچ 2025 میں تنظیمی انتخابات تک یہی کمیٹی حماس کی قیادت کرے گی۔

واضح رہے کہ 2003 میں حماس کے سربراہ شیخ احمد یاسین اور ان کے جانشین عبدالعزیز الرنتيسی کی یکے بعد دیگرے اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کے بعد بھی حماس نے اپنے سربراہ کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024