ایف آئی اے نے اب تک ملک بھر سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 416 ملزمان گرفتار اور 3 ارب 54 کروڑ مالیت کی کرنسی برآمد کرلی ہے۔
منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی میں ملوث کرنسی ڈیلرز کے خلاف اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، اور ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کرنسی کی غیرقانونی ایکس چینج میں ملوث 416 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائیاں
ڈائریکٹر فیصل آباد زون کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔چھاپے کے دوران ملزمان سے 1500 سعودی ریال, 500 یو اے ای درہم، 2500 روپے برآمد۔ملزمان سے متعدد موبائل فونز، لیپ ٹاپس، ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات برآمد pic.twitter.com/N9luAcTndX— Federal Investigation Agency – FIA (@FIA_Agency) September 16, 2023
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف 289 مقدمات اور 49 انکوائریاں درج کی گئی ہیں، اور ملزمان کے زیراستعمال متعدد دکانوں اور دفاتر کو سیل کیا گیا ہے، جب کہ ملزمان سے 3 ارب 54 کروڑ مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔
