یمن کے حوثیوں کے ترجمان یحیٰ ساریا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی کشتی پر بحیرہ احمر میں حملہ کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق اسرائیل مال بردار کشتی ‘ ماڈو’ کو حوثی بحریہ نے میزائلوں کے ساتھ بحیرہ احمر میں حملے کی زد میں لیا ہے۔ جبکہ اسرائیلی علاقے ایلات میں پروں والے میزائلوں سے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے ‘ماڈو’ نامی کشتی ایک ایل پی جی ٹینکر بردار کشتی ہے۔میری ٹائم شپنگ ٹریکرز کے مطابق یہ سعودی عرب سے سنگا پور جارہی تھی۔
حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے جہاز رانی کافی متاثر ہوئی ہے، جہازوں کو لمبا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ جس سے ان کے نقل و حمل کے اخراجات میں بہت اضافہ ہو گیا۔ امریکہ نے کثیر ملکی اتحاد بنا کر ان حوثیوں کو ناکام بنانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ مشترکہ فضائی حملے کیے ہیں۔