Saturday, May 31, 2025, 1:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حوثیوں کی ایلات اور خلیج عدن میں ایک اسرائیلی جہاز پر بمباری

حوثیوں کی ایلات اور خلیج عدن میں ایک اسرائیلی جہاز پر بمباری

خلیج عدن میں اسرائیلی جہاز "MSC Daron" کو بھی نشانہ بنایا : یحیی السریع

by NWMNewsDesk
0 comment

بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر اپنے حملوں کے دوبارہ آغاز کے ساتھ ہی حوثی گروپ نے اسرائیلی شہر ایلات میں متعدد بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں سے اسرائیلی اہداف پر بمباری کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی گروپ کے ترجمان یحیی السریع نے (ایکس) پلیٹ فارم پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں بتایا کہ مسلح گروپ نے خلیج عدن میں اسرائیلی جہاز “MSC Daron” کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نےدعویٰ کیا کہ میزائل ڈرونز نے آپریشن ” میں کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کیے”۔

السریع نے کہا کہ حوثی گروپ بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں اسرائیلی نیویگیشن یا اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانےوالے جہازوں کو روکتا رہے گا۔

یحییٰ السریع نے مزید کہا کہ حوثی گروپ اسرائیلی اہداف کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھے گا۔ جب تک غزہ میں اسرائیلی جنگ ختم نہیں ہوتی اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا حوثی اپنے وسائل کے مطابق اسرائیلی مفادات کونشانہ بناتے رہیں گے۔

banner

حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نے جمعرات کی صبح اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ ان کی سمندر میں اسرائیلی جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ ان کا گروپ بحر ہند میں بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھانا چاہتا ہے۔

گذشتہ برس 19 نومبر سے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں 130 سے زائد بحری جہازوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔حوثیوں کا دعویٰٗ ہے کہ وہ اسرائیلی مفادات پر حملے فلسطینیوں کے خلاف چھیڑی گئی اسرائیلی جنگ کی وجہ سے کررہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024