Wednesday, July 30, 2025, 5:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حوثی حملوں کے خلاف یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی حفاظت کے مشن آغاز

حوثی حملوں کے خلاف یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی حفاظت کے مشن آغاز

مجموعی طور پر اس مشن کی سربراہی یونان کرے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

ایورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈر لاین نے کہا کہ یورپی یونین نے پیر کو باضابطہ طور پر بحیرۂ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو یمن کے حوثیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے ایک مشن کا آغاز کردیا ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ “یورپ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنائے گا۔”

یورپی یونین کے اہلکار نے کہا کہ مجموعی طور پر اس مشن کی سربراہی یونان کرے گا، جبکہ سمندر میں آپریشنل کنٹرول میں لیڈ آفیسر اطالوی ہو گا۔

اطالوی اعلیٰ سفارت کار انتونیو تاجانی نے برسلز میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران لانچ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے “مشترکہ یورپی دفاع کی جانب ایک اہم قدم” قرار دیا۔

banner

اب تک فرانس، جرمنی، اٹلی اور بیلجیئم نے کہا ہے کہ ان کے بحری جہاز بھی اس مشن میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024