60
مہنگائی کے ستائے پاکستانیو کے لئے خوشخبری، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، پٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا، ہائی ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 201 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 175 روپے 93 پیسے فی لٹر پر برقرار ہے