Friday, November 22, 2024, 2:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حکومت کا دسمبر میں پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ

حکومت کا دسمبر میں پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے سرمایہ کاروں سے رابطے

by NWMNewsDesk
0 comment

حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نجکاری کا فیصلہ کرلیا ہے

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی نجکاری دسمبر میں کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ائیرلائنز کے ذمے قرض، حکومتی گارنٹیز اور دیگر ایشوز حل کرنے کا پلان تیار ہے، پی آئی اے کے ساتھ ملحقہ اداروں کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے سرمایہ کاروں سے رابطے جاری ہیں۔

banner

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پاکستان اسٹیل کی نجکاری موجودہ صورتحال میں نہیں ہوسکتی، سرمایہ کاروں کو راغب کرکے اسٹیل ملزپروڈکشن اور صلاحیت بڑھائی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کیلئے نجی شعبے سے بات چیت جاری ہے اور جون تک بجٹ سپورٹ کی مد میں 10 ارب 11 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا پلان ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024