Thursday, September 19, 2024, 8:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں ایک سال کے دوران ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک

خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں ایک سال کے دوران ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک

تقریباً 11ہزار ہیضے کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں : وزارت صحت

by NWMNewsDesk
0 comment

سوڈان کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہیضے اور ڈینگی بخار سے 391 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

سوڈان کی وزارت صحت نے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں جنگ کے ایک سال کے دوران ہیضے اور ڈینگی بخار کی وجہ سے کل 391 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزیر صحت ہیثم محمد ابراہیم نے کہا کہ تقریباً 11ہزار ہیضے کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں 12 ریاستوں میں 325 افراد ہلاک ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق ڈینگی بخار کے کیسز 9ہزار تک پہنچ چکے ہیں جن میں سے 66 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

banner

وزیر نے کہا کہ جنگ کے باوجود وزارت صحت نے ہیضے سے متاثرہ ریاستوں میں اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں ، تقریباً 4ہزار ٹن جان بچانے والی ادویات، بشمول نس کے محلول، گردے و کینسر کی دوائیں اور میڈیکل لیبز کے لیے استعمال ہونے والی اشیا مختلف ریاستوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024