Wednesday, September 18, 2024, 9:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خلاء کا عسکری استعمال، چین نے امریکی جنرل کا دعویٰ مسترد کردیا

خلاء کا عسکری استعمال، چین نے امریکی جنرل کا دعویٰ مسترد کردیا

چین خلا کے پُرامن استعمال کا حامی ہے، ہتھیاروں کی دوڑ امریکا نے جاری رکھی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

اچین نے خلائی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت کے حوالے سے امریکا کے خدشات کو غلط بیانی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

امریکا کے ایک ٹاپ جنرل نے کہا ہے کہ چین بہت تیزی سے خلائی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت یقینی بنارہا ہے۔ 2030 تک چین خلائی ٹیکنالوجیز میں امریکا اور یورپ کے معیارات کی برابری کرنے لگے گا۔

یو ایس اسپیس کمانڈ کے سربراہ اسٹیفن وِٹنگ نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ چین کے خلائی منصوبوں کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے تیاریاں تیزی سے شروع کی جانی چاہئیں۔

چین کی وزارتِ دفاع نے جنرل اسٹیفن وِٹنگ کی طرف سے کیے جانے والے انتباہ کو امریکا کی عسکری قوت میں اضافے کا بہانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

banner

جنرل اسٹیفن وِٹنگ کا کہنا ہے کہ خلائی ٹیکنالوجیز میں چین کی تیز رفتار پیش رفت امریکا کے لیے زمین پر اور خلا میں بہت سے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔

جنرل اسٹیفن نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو مزید بتایا کہ بیجنگ تمام شعبوں میں عسکری قوت بڑھانے پر متوجہ ہے۔ اس کا بنیادی مقصد چین کو بڑی عالمی عسکری قوت میں تبدیل کرنا ہے۔

جنرل اسٹیفن وِٹنگ کا کہنا تھا کہ چین نے دور مار میزائلوں پر بھی بہت کام کیا ہے۔ ساتھ ہی قطعیت کے ساتھ کسی بھی چیز کو نشانہ بنانے کی اس کی مہارت بھی غیر معمولی ہے۔

رواں سال چین 100 راکٹ لانچز کے ذریعے 300 اسپس کرافٹس زمین کے مدار میں پہنچانا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024