Saturday, May 31, 2025, 2:04 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خود پر قاتلانہ حملہ، ٹرمپ نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے

خود پر قاتلانہ حملہ، ٹرمپ نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے

'میں نے تو جمہوریت کیلئے گولی کھائی، اس کیلئے خطرہ کیسے ہوسکتا ہوں؟' ٹرمپ

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے سے متعلق سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سکیورٹی اداروں سے سوالات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص چھت پر چڑھا کیسے اور اس کی اطلاع کیوں نہ دی گئی؟

سابق صدر نے مزید کہا کہ مجھے کسی مسئلے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، کچھ بتایا ہوتا تو میں 15 سے 20 منٹ انتظار کر لیتا۔

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اختلافات کا شکار ڈیموکریٹ پارٹی کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تو یہ تک پتہ نہیں کہ ان کا صدارتی امیدوار کون ہے۔

banner

مشی گن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک شخص نے ووٹ لیے مگر وہ اسے امیدوار بنانا نہیں چاہتے۔ڈیموکریٹ پارٹی جمہوری جماعت نہیں بلکہ یہ جمہوریت کی دشمن ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پراجیکٹ 2025 سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ نہ وہ اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ یہ ان کے خلاف پراپیگنڈہ ہے۔ انہوں نے تو جمہوریت کے لیے گولی کھائی ہے۔ وہ جمہوریت کے لیے خطرہ کیسے ہوسکتے ہیں؟

یاد رہے کہ 14 جولائی کو امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا جبکہ حملہ آور کو فوراً ہی مار دیا گیا تھا۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی جو ریاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024