104
سابق وزیراعظم پاکستان اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو روپوشی ختم کر کے باہر نکلنے اور گرفتاریاں دینے کی ہدایت کردی ہے۔
اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ میں خود قید ہوں اور باقی رہنما بھی ڈر کو چھوڑیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ روپوش رہنما گرفتاریاں دیں، ان پر جو بھی الزام ہے، اس کا سامنا کریں، گرفتاریاں دے کر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کریں۔
خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش ہیں جن میں مراد سعید، حماد اظہر بھی شامل ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں توشہ خانہ کے نئے کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
