Sunday, December 22, 2024, 3:10 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خیبرپختونخوا میں بارشیں: مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں بارشیں: مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی

مجموعی طور پر 27اسکولوں، 3 ہزار 202 مکانات کو نقصان پہنچا : پی ڈی ایم اے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی ہے

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 63 افراد جاں بحق جبکہ 78 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 بچے 15 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 37 مرد، 24 بچے اور 17 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 3 ہزار 202 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 477 گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 2 ہزار 725 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

banner

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے باعث صوبے بھر میں 27 اسکولوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ سیلاب اور بارش سے 355 جانور بھی متاثر ہوئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے متاثرین کیلئے 110 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ قبائلی اضلاع کیلئے 90 ملین روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024