Wednesday, September 18, 2024, 9:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات: 10 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 ہلاکتیں

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات: 10 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 ہلاکتیں

سیکیورٹی فورسز کا جوابی کارروائیوں میں 13 دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں 10 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 13 دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) نے پیر کو بنوں میں فوجی چھاؤنی پر حملے کے ایک دن بعد واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کینٹ پر 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا جو جوابی کارروائی میں مارے گئے۔ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے باردو سے بھری گاڑی کینٹ کی دیوار سے ٹکرائی جس کے باعث آٹھ اہل کار ہلاک ہوئے۔

فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ پاکستانی طالبان کے حافظ گل بہادر گروپ نے کیا ہے۔

banner

وجی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے صوبۂ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک چوکیدار شامل ہے۔

ترجمان پاکستان فوج کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران تین دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ جب کہ اس دوران فوج کے دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

یاد رہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے حملوں میں تیزی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان نے حال ہی میں شدت پسندوں کے خلاف ‘آپریشن عزم استحکام’ کا اعلان کیا تھا۔

حکومت پاکستان ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا الزام عائد کرتی آئی ہے۔

اسلام آباد کی جانب سے افغان طالبان پر مسلسل دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کی سرحد پار کارروائیوں کو روکے۔ اس کے رہنماؤں کو حراست میں لے اور پاکستان کے حوالے کرے۔

افغان طالبان کا مؤقف رہا ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور افغان طالبان پر الزامات لگانے کی بجائے پاکستان ہی کو اسے حل کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی نے بتدریج پاکستان کے خلاف حملوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ 2021 میں کیے گئے 573 حملے 2023 میں بڑھ کر 1203 ہو گئے اور یہ رجحان 2024 میں بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024