Thursday, September 19, 2024, 8:00 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا : آئی ایس پی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شمالی صوبے خیبرپختونخوا کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 11 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ڈی آئی خان میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

banner

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024