Saturday, April 19, 2025, 6:18 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد اور ان کے سہولت کار گرفتار، آئی ایس پی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں خفیہ معلومات پر آپریشنز میں 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں آپریشن کیے گئے۔ پہلا آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 5 دہشت گرد پکڑے گئے۔دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ 31 اگست 2023 کو فوجی قافلے پر موٹرسائیکل کے ذریعے خود کش حملے میں سہولت کار تھے جس میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں کیا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ آپریشنز میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

banner

علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اورخاتمےکے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا جبکہ مقامی آبادی کی طرف سے آپریشن کی مکمل حمایت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کےلئے عزم کاا عادہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024