Sunday, December 22, 2024, 10:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم میں پولیس پر حملے، دو اہلکار ہلاک

خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم میں پولیس پر حملے، دو اہلکار ہلاک

پاکستان میں 200 سے زائد پولیو ورکر اور پولیس اہلکاروں نے اہنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں رواں برس کی انسدادِ پولیو کی آخری مہم شروع ہوتے ہی خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع بنوں اور کرک میں سیکیورٹی پر مامور پولیس پر حملوں میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گئے ہیں۔

انسدادِ پولیو مہم میں شامل افراد پر پہلا حملہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پیر کو علی الصبح پیش آیا جہاں نامعلوم عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر کے ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو ہلاک اور پولیو ورکر کو زخمی کر دیا۔

زخمی اہل کار کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

کرک کے ضلعی پولیس افسر خان خیل نے حملے میں پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس حوالدار عرفان خان کی ہلاکت اور ایک پولیو ورکر کی زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

banner

انسدادِ پولیو مہم میں شامل افراد پر دوسرا حملہ بنوں کے تھانہ صدر کی حدود میں ہوا ہے جہاں پر پولیو اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا۔ اہل کار نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر اسپتال میں دم توڑ دیا۔

ادھر ٹانک میں انسدادِ پولیو مہم میں شامل رضاکاروں کی حفاظت کے لیے پولیس اہل کاروں کو لے جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 12 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

جنوبی ضلع ٹانک میں انسدادِ پولیو مہم میں شامل رضا کاروں اور اہل کاروں کی حفاظت کے لیے پولیس اہل کاروں کو لے جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 12 پولیس اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔

1990 کی دہائی کے اوائل سے اب تک پولیو مہم کے دوران پاکستان میں 200 سے زائد پولیو ورکر اور پولیس اہلکاروں نے اہنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے

پاکستان میں اس سال وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) پھر سے تیزی سے پھیلاؤ کا سامنا کر رہا ہے اور اب تک 63 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 26 بلوچستان، 18 خیبر پختونخوا، 17 سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد میں سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024