56
خیرپور میں مسافر وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ببرلوئی بائی پاس خیرپور میں مسافر وین اور کار میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر فواد شاہ کے مطابق تین لاشیں خیرپور اسپتال اور 9 سکھر اسپتال منتقل کی گئی ہیں، حادثے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر ویگن سکھر سے خیرپور جارہی تھی، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔