Thursday, September 19, 2024, 6:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دبئی میں رمضان کی آمد سے قبل بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

دبئی میں رمضان کی آمد سے قبل بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

بھکاری گینگ چلانے پر 1 لاکھ درہم جرمانہ ہو گا

by NWMNewsDesk
0 comment

رمضان المبارک کی آمد سے قبل دبئی میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دبئی کے حکام نے بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کیلئے قوانین مزید سخت کر دیئے ہیں۔

اب ریاست میں بھیک مانگتے ہوئے پکڑے جانے والے کو 5 ہزار درہم جرمانہ بھرنے کے ساتھ ساتھ 3 ماہ جیل کی سزا بھی بھگتنا ہو گی۔

بھکاری گینگ چلانے پر 1 لاکھ درہم جرمانہ ہو گا اور گداگروں کو بیرون ملک سے بھرتی کرنے والے کو 6 ماہ کی جیل بھی بھگتنا پڑے گی۔

banner

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گداگروں کیخلاف بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بھیک دینے سے گریز کریں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں، آن لائن بھکاریوں سے بھی ہوشیار رہیں اور بھکاریوں کی اطلاع ٹول فری نمبر 901 پر دیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024