Wednesday, April 16, 2025, 1:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دبئی پولیس کا بھکاریوں کیخلاف سخت ایکشن، بھاری جرمانوں کا اعلان

دبئی پولیس کا بھکاریوں کیخلاف سخت ایکشن، بھاری جرمانوں کا اعلان

ماہ رمضان میں دبئی سے 127 بھکاری گرفتار ، 38 لاکھ روپے برآمد

by NWMNewsDesk
0 comment

دبئی میں رمضان المبارک کے آغاز پر بھیک مانگنے کے خلاف شروع کی گئی مہم کے تحت اب تک 127 بھکاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

دبئی حکام کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دبئی میں بھیک مانگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، بھیک مانگنے والے افراد اس مقدس مہینے میں عوام کی سخاوت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

رواں برس دبئی پولیس نے رمضان المبارک کے آغاز پر بھیک مانگنے کے خلاف مہم شروع کی تھی جس کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران میں 127 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 50 ہزار درہم ( لگ بھگ 38 لاکھ پاکستانی روپے ) برآمد کرلیے گئے۔

دبئی پولیس کے مطابق زیادہ تر بھکاریوں کو مساجد اور ان کے اطراف سے گرفتار کیا گیا ہے۔

banner

یاد رہے کہ دبئی پولیس نے گزشتہ سال 384 بھکاریوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ 2023 میں یہ تعداد 499 تھی۔

مزید برآں دبئی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ پانچ سالوں میں 2085 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024