اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
امریکہ کے دورے پر روانگی سے قبل اپنے بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا امریکہ کا صدر جو بھی منتخب ہو، اسرائیل مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے مضبوط اتحادی رہےگا۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا اسرائیل کے دشمن جان لیں امریکہ اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا اسرائیل کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کے شکر گزار ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا امریکہ میں یرغمالیوں کی رہائی، حماس کو شکست دینے اور ایران اور اس کے پراکسیز کا مقابلہ کرنے کے مسائل پر بات ہو گی۔
اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدر جو بابیڈن سے کل ملاقات طے ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا کانگریس سے خطاب بدھ کو شیڈولڈ ہے۔