Saturday, September 7, 2024, 10:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے لیے شاہ رخ پہلی پسند نہیں تھے، 30 سال بعد انکشاف

’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے لیے شاہ رخ پہلی پسند نہیں تھے، 30 سال بعد انکشاف

رومانوی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو بھارتی تاریخ کی کامیاب اور مقبول ترین فلم کا اعزازحاصل

by NWMNewsDesk
0 comment

تقریبا تین دہائیوں بعد انکشاف سامنے آیا ہے کہ بھارت کی بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں مرکزی ہیرو کے طور پر شاہ رخ خان پہلی پسند نہیں تھے۔

’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے بعد ہی شاہ رخ خان کو رومانوی ہیرو کے طور پر پہچانا جانے لگا جب کہ فلم نے کاجول کو ایک دم اے لسٹر اداکاروں کی فہرست میں شامل کردیا۔

اب فلم کے ریلیز کے تقریبا 30 سال بعد یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس میں فلم پروڈکشن والے شاہ رخ خان کے بجائے ٹام کروز کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

 ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ پر لکھی گئی کتاب میں لکھاری انوپما چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر کے بیٹے شاہ رخ خان کے بجائے ٹام کروز کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

banner

 ییش راج کے بیٹے فلم ساز ادیتیا چوپڑا کی خواہش تھی کہ شاہ رخ خان کی جگہ ٹام کروز کو کاسٹ کیا جانا چاہیے اور انہوں نے والد کو بھی یہ تجویز دی۔

ادیتیا چوپڑا کا خیال تھا کہ چوں کہ فلم امریکی لڑکے اور بھارتی لڑکی کی محبت کے گرد گھومتی ہے، اس لیے لڑکے کو بھارتی نہیں ہونا چاہیے اور اس میں ٹام کروز مرکزی کردار ادا کریں۔

تاہم ادیتیا چوپڑا کے والد ییش چوپڑا نے ان کے آئیڈیا کو مسترد کیا اور انہیں فلم کی کہانی بھی تبدیل کرنے کا کہا اور ہدایت کی کہ لڑکا اور لڑکی دونوں بھارتی ہی ہونے چاہیے۔

رکاجول نے بھی کتاب کی لکھاری سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ادیتیا چوپڑا چاہتے تھے کہ ٹام کروز کو کاسٹ کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی فلم میں ٹام کروز کے ساتھ رومانس کرنے کے لیے تیار نہ تھیں، اس لیے انہوں نے ادیتیا چوپڑا کو کہا کہ اگر ٹام کروز کو کاسٹ کیا جا رہا ہے تو ہیروئن کے طور پر بھی ہولی وڈ اداکارہ میگ ریان کو کاسٹ کیا جانا چاہیے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق لیکن بعد ازاں ادیتیا چوپڑا نے والد کی ہدایت پر ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی کہانی بھی تبدیل کرکے دونوں کردار بھارتی رکھے اور انہیں چھٹیوں کے لیے یورپ بھیج دیا، جس کے بعد ہی شاہ رخ خان اور کاجول کو کاسٹ کیا گیا۔

خیال رہے کہ فلم میں کاجول اور شاہ رخ خان کی ملاقات بیرون ملک ہوتی ہے اور ان کی وہیں محبت ہوجاتی ہے۔

فلم میں کاجول نے سمرن جب کہ شاہ رخ خان نے راج کا کردار ادا کیا تھا، فلم کی ہدایات ادیتیا چوپڑا نے ہی دی تھی۔

رومانوی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو 1995 میں یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا اور اسے بھارتی تاریخ کی کامیاب اور مقبول ترین فلم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024