Thursday, September 19, 2024, 5:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 ممبران ہلاک

دمشق ائیرپورٹ پر اسرائیلی حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 ممبران ہلاک

عرب میڈیا کا دعوی بے بنیاد ہے : ایرانی پاسداران انقلاب

by NWMNewsDesk
0 comment

شام کے دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 ممبران مارے گئے۔

عرب خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیل نے 28 دسمبر کو رات گئے دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 ممبران ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے ممبران مشرقی شام میں ایرانی فورسز کی دیکھ بھال کی ذمہ داریوں پر فائز تھے اور وہ حملے کے وقت ائیرپورٹ پر ایک سینئر وفد کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔

اس سے قبل شام کے سرکاری میڈیا اور وزارت دفاع نے مشرقی شام میں دمشق کے نزدیک اسرائیلی حملے کی اطلاع دی تھی۔

banner

اس حوالے سے شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہےکہ اسرائیل اپنے حملوں میں شام کی ائیر ڈیفنس کو نشانہ بنا رہا ہے جو ملک کے جنوبی صوبے میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایران پاسداران انقلاب نے رواں ہفتے ہی شام میں اپنے اہم کمانڈر بریگیڈئیر جنرل سید رضا موسوی کے اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024