104
صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق کے نواح میں فوجی جیل سے ہزاروں سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔
جیل سے رہائی پانے والوں میں سیکڑوں شامی خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کردہ ویڈیو میں اپوزیشن فورسز کو شام کی بدنام زمانہ صيدنايا جیل کے مرکزی کنڑول روم میں دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز کے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد صدر بشار الاسد ے ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔
