38
شام کی وزارت دفاع نے بتایا کہ اسرائیل نے بدھ کی شام گولان کی طرف فضائی حملہ کیا۔
شامی سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ “شامی دارالحکومت دمشق میں شامی فورسز نے اسرائیلی جارحیت کا جواب دیا اور دشمن کے بیشتر میزائل تباہ کر دیئے گئے۔”
سیرین آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایران کے وفادار دھڑوں کے دو جنگجو ہلاک اور کم سے کم چھ زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میزائلوں نے ایسے مقامات کو نشانہ بنایا جہاں لبنانی حزب اللہ گروپ اور دمشق کے دیہی علاقوں میں ایران کے وفادار دھڑوں کے مراکز ہیں۔
شام میں 2011ء میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے اپنے شمالی پڑوسی پر سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔