ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے کینڈی کے پالے کیلے اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
میچ سے قبل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھر پور پریکٹس کی
ایشیا کپ مقابلوں میں بھارتی ٹیم 7 ٹائٹلز جیت کر ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان بھی ایشیا کپ کا تاج دو بار اپنے سر سجا چکا ہے، روایتی حریف ایشیا کپ ٹورنامنٹس میں 17 بار آمنے سامنے آئے ہیں، بھارت 9 میچز میں کامیاب رہا اور پاکستان نے 6 میچز میں فتح اپنے نام کی جبکہ 2 میچز بے نتیجہ رہے۔
پاکستان نے ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم نے نیپال کے خلاف کھیلنے والی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے
کپتان بابر اعظم ،شاداب خان فخر زمان امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔
سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ میچ بارش سے متاثر ہونے پر دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹس ملیں گے
برابر پوائنٹس ملنے کے بعد دونوں ٹیموں کے سپرفور مرحلے میں کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔