آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا سب سے بڑا مقابلہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں آج ہونے جا رہا ہے
ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔
نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 01:30 پر شروع ہوگا
اس میچ میں کامیابی فاتح ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دے گی۔ابھی تک ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز کھیل کر 4،4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
میگا ایونٹ میں بھارت کو پاکستان کے خلاف ناقابل شکست ریکارڈ کی وجہ سے برتری حاصل ہوگی۔ اس ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور بھارت سات بار آمنے سامنے آئے ہیں اور ساتوں مرتبہ کامیابی بھارتی ٹیم کے حصے میں آئی۔
ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کیخلاف قومی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد اور شاداب خان شامل ہیں، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ممکنہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔