Thursday, November 21, 2024, 6:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دنیا بھر میں روزانہ ایک ارب افراد کے پیٹ بھرنے جتنی خوراک ضائع ہونے کا انکشاف

دنیا بھر میں روزانہ ایک ارب افراد کے پیٹ بھرنے جتنی خوراک ضائع ہونے کا انکشاف

دنیا بھر میں 73 کروڑ سے زائد افراد کو بھوک کا سامنا

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لگ بھگ 20 فیصد خوراک ضائع ہو جاتی ہے، ایسا اکثر ناقص منصوبہ بندی یا اسراف کی وجہ سے ہوتا ہے جبکہ کئی بار فریج تک رسائی نہ ہونے سے بھی ایسا ہوتا ہے۔

یو این فوڈ ویسٹ انڈیکس نامی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضائع کی جانے والی خوراک کی سالانہ مالیت ایک ہزار ارب ڈالرز ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال ایک ارب ٹن خوراک ضائع کی جاتی ہے جس کا 60 فیصد حصہ گھروں میں پھینکا جاتا ہے۔

فوڈ سروسز 28 فیصد جبکہ ریٹیل سیکٹر میں 12 فیصد خوراک کا ضیاع ہوتا ہے۔

banner

اس میں فصلوں کی کاشت سے مارکیٹ تک پہنچانے کے عمل کے دوران ضائع ہونے والی 13 فیصد خوراک شامل نہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ نہ صرف قدرتی وسائل کا ضیاع ہے بلکہ اس سے موسمیاتی اور حیاتیاتی تنوع کے بحرانوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں اضافہ ہوتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ڈائریکٹر Inger Andersen نے یہ رپورٹ مرتب کی۔

انہوں نے بتایا کہ خوراک کا ضیاع ایک عالمی المیہ ہے اور اس حقیقت کے متضاد ہے کہ ایک تہائی افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اوسطاً ہر فرد سالانہ 79 کلو گرام خوراک کو ضائع کرتا ہے، مگر کچھ ممالک جیسے برطانیہ، آسٹریلیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور جنوبی افریقا میں اس کی روک تھام کے لیے کافی کام ہوا ہے۔

جاپان نے خوراک کے ضیاع کو ایک تہائی حد تک کم کیا ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024