دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں۔
واشنگٹن ، نیویارک، لندن ، فرانس ، برلن سمیت شہر شہر رنگوں اور روشنیوں کی برسات ہے
دنیا بھر کے تمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں اور کرسمس ٹری سے سجے ہوئے ہیں۔
مذہبی تہوار کیلئے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اسرائیلناور حماس کے درمیان جنگ کے باعث فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔
عیسائت کے مرکز ویٹی کن سٹی میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تقریب میں شرکت کی اور خصوصی دعا کرائی۔
دعائیہ تقریبات میں پوپ فرانسِس نے عقیدت مندوں سےکرسمس سادگی سے منانے کی اپیل کی۔
Pope Francis presides at the Christmas Mass During the Night in St Peter’s Basilica, and says God greatly desires to embrace our lives.https://t.co/ABLJhQSLXn pic.twitter.com/8yqnMkzZTo
— Vatican News (@VaticanNews) December 24, 2023
پوپ فرانسس نے اسرائیل سے غزہ میں حملے بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انصاف طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے آتا ہے، ہماری دھڑکنیں بیت اللحم کے ساتھ ہیں
پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ فلسطین ، اسرائیل اور یوکرین کی جنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔