دنیا بھر میں اتوار کو مسیحی برادری نے ‘ایسٹر’ کا تہوار منایا۔ ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، یورپ، امریکہ اور دنیا کے مختلف حصوں میں مسیحی برادری کی جانب سے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر عبادات کے علاوہ گرجا گھروں کو پھولوں اور موم بتیوں سے سجایاگیا۔
کیتھولک عیسائی عقیدے کے مرکز ویٹی کن سٹی میں میسحی برادری کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس نے شرکت کر کے خصوصی دعا کروائی اور شمعیں روشن کی گئیں۔
پاکستان میں بھی گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوئیں جن میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں۔
قائرہ،بیروت، نیروبی، منیلا اور نیو یارک سمیت دنیا بھر میں رات بھر مسیحی برادری کی جانب سے مختلف گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
ایسٹر کو عیسائیوں کے دوسرے سب سے بڑے تہوار کی حیثیت حاصل ہے جوکہ ان کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پھر سے جی اٹھنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔