Sunday, December 14, 2025, 11:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے سب سے زیادہ مریض پاکستان میں

دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے سب سے زیادہ مریض پاکستان میں

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد 88 لاکھ سے تجاوز کرگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی ادارہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے سب سے زیادہ مریض پاکستان میں ہیں جن کی تعداد 88 لاکھ ہے۔

ہیپاٹائٹس بی کے 38 لاکھ متاثرین کی شمولیت کے ساتھ یہ تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ بنتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام میں سے ”سی‘‘ اور ”بی‘‘ سب سے زیادہ خطرناک ہیں اور پاکستان ان پانچ ممالک میں شامل ہے جہاں یہ دونوں وائرس سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو مجموعی طور پر ہیپاٹائٹس بی اور سی کا تقریباً دو تہائی عالمی بوجھ اٹھاتے ہیں

banner

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رواں ماہ جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دنیا میں سب سے زیادہ وائرل ہیپاٹائٹس سی انفیکشنز ہیں۔پاکستان میں وائرل انفکیشن کی تعداد اٹھاسی لاکھ ہو گئی ہے اور ہیپا ٹائیٹس سی کے تمام نئے انفیکشنز کا 44فیصد حصہ غیر محفوظ طبی انجیکشنز سے پھیلا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیپاٹائٹس دنیا بھر میں موت کی دوسری بڑی وجہ بن رہا ہے اسی میں تپ دق بھی شامل ہے ہیپاٹائٹس کے باعث سالانہ شرح اموات کی تعداد 13لاکھ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024