پیر کے روز چین اور امریکہ کے درمیان تاریخی معاہدے کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی سرمایہ کاروں نے تجارتی جنگ ختم ہونے کا جشن منایا ہے۔
امریکہ اور چین نے ایک دوسرے کی اشیا پر محصولات کو ابتدائی 90 دن کے لیے نمایاں طور پر کم کرنے پر اتفاق کیا تو ہانگ کانگ کا ہانگ سینگ انڈیکس مقامی وقت کے مطابق شام کے وقت 3.4 فیصد اوپر جاچکا تھا۔
یورپ میں جرمنی کا ڈی اے ایکس انڈیکس اور فرانس کا سی اے سی بالترتیب 1.2 فیصد اور 1 فیصد ابتدائی تجارتی سیشن میں اوپر تھے۔
لندن کا ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.3 فیصد اوپر گیا، امریکی فیوچرز بھی اوپر جاچکے تھے۔
ڈاؤ 2.1 فیصد اوپر کھلنے کے لیے تیار تھا، جب کہ ایس اینڈ پی 500 اور ٹیک ہیوی نیسڈک کے فیوچرز بالترتیب 2.7 فیصد اور 3.6 فیصد بڑھوتری کی جانب گامزن ہوئے، برینٹ خام، عالمی تیل کا معیار، 2.8 فیصد بلند سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ڈالر اور یوآن کی قدر میں اضافہ
امریکی ڈالر اور یوآن کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ڈالر کی قیمت برطانوی پاؤنڈ، یورو اور جاپانی ین کے مقابلے میں بڑھی ہے، یوآن بھی ان 3 بڑی کرنسیوں اور ڈالر کے مقابلے میں اوپر گیا ہے۔